پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

کیا سلمان خان اور ارجیت سنگھ کا 9 سال پُرانا جھگڑا ختم ہوگیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان اور نامور بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ میں 9 سال پُرانی لڑائی ختم ہونے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کی رات گلوکار کو سُپر اسٹار کے ممبئی میں موجود گھر ’گلیکسی اپارٹمنٹ‘ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔

جیسے ہی اس منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی فنکاروں کے مداحوں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ ان کی 9 سال پُرانی لڑائی کا خاتمہ ہوگیا۔

ایک صارف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ارجیت سنگھ نے سلمان خان کے گھر کا دورہ کیا، آخر کیا ہونے جا رہا ہے۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ فنکاروں کی ملاقات ’ٹائیگر 3‘ کیلیے کسی میوزک یا گانے کیلیے ہوگی۔

یاد رہے کہ سلمان خان اور ارجیت سنگھ کی لڑائی 2014 میں ایک ایوارڈ تقریب کے دوران ہوئی تھی۔ سُپر اسٹار تقریب کی میزبانی کر رہے تھے اور جب گلوکار اپنا ایوارڈ لینے کیلیے اسٹیج پر آئے تو اداکار نے طنزیہ کہہ دیا ’تُو فاتح ہے!‘ اس پر ارجیت سنگھ نے جواب دیا کہ ’آپ لوگوں نے سُلا دیا تھا۔‘

اس واقعے کے بعد سلمان خان کی فلموں ’بجرنگی بھائی جان‘، ’کک‘ اور ’سلطان‘ سے ارجیت سنگھ کے گانے ہٹا دیے گئے تھے۔

2016 میں گلوکار نے سلمان خان سے معافی مانگی تھی اور فلم ’سلطان‘ میں اپنا گانا برقرار رکھنے کی درخواست کی تھی۔

گلوکار نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ میں نے کئی بار اداکار سے میسج اور ای میل پر معافی مانگی لیکن سامنے سے کوئی جواب نہیں آیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں