بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

سلمان خان پر حملے کا خوف طاری، خود کو گھر میں بھی غیر محفوظ محسوس کرنے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کو خود پر کسی بھی حملے کا خوف ستانے لگا ہے۔ انہوں نے اپنی سکیورٹی کیلیے ایک اور اقدام اٹھا لیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے ممبئی میں واقع اپنی رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹس میں گھر کی بالکونی پر بلٹ پروف شیشے نصب کروا دیے تاکہ وہ یہاں سے بلا خوف نظارہ کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان اور ایشوریا رائے میں جھگڑے کی دلچسپ کہانی

- Advertisement -

انسٹاگرام پر پاپرازو ورندر چاولہ نے اپنے اکاؤنٹ سے سلمان خان کے گھر کے باہر سے ویڈیو ریکارڈ کر کے پوسٹ کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار کی بالکونی کو محفوظ بنایا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

ورندر چاولہ نے دعویٰ کیا کہ یہ بلٹ پروف شیشے ہیں جو کسی بھی ناخوشگوار حملے سے بچنے کیلیے نصب کروائے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ سلمان خان کو جیل میں قید لارنس بشنوئی کے گینگ کی جانب سے مسلسل قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں جبکہ اپریل 2024 میں گلیکسی اپارٹمنٹس کے باہر گولیاں چلائی گئی تھی جس کی ذمہ داری اسی گینگ نے قبول کی۔

بعد ازاں، ممبئی ٹریفک پولیس کو بھی گینگ کی جانب سے ایک پیغام موصول ہوا تھا جس میں سلمان خان کو معاف کرنے کے بدلے 5 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اس کے بعد سُپر اسٹار کی سکیورٹی اپ گریڈ کی گئی۔ اکتوبر 2024 میں انہوں نے تقریباً 2 کروڑ روپے کی ایک بلٹ پروف گاڑی خریدی جو دبئی سے براہ راست بھارت درآمد کی گئی تھی۔

علاوہ ازیں، بگ باس 18 کے سیٹ پر ان کی سکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کیے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ سلمان خان اپنی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’سکندر‘ کی تیاری میں مصروف ہیں جس کی ہدایت کاری ساجد ناڈیاڈوالا اور اے آر مروگاداس کر رہے ہیں۔

فلم 2025 میں عید کے موقع پر سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی جس میں رشمیکا مندانا، ستیہ راج، پرتیک ببر، شرمن جوشی، اور کاجل اگروال نظر آئیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں