اتوار, اپریل 13, 2025
اشتہار

سلمان خان کی درخت پر چڑھ کر’بیری‘ توڑنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار سلمان خان کی درخت پر چڑھ کر ’بیری‘ توڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار دبنگ سلمان خان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کی فٹنس دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

ویڈیو میں سلمان خان کو بیری کے درخت پر پھرتی سے چڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں سلمان خان نہایت چابک دستی سے شہتوت کے درخت پر چڑھ کر تازہ شہتوت توڑتے نظر آئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

اس ویڈیو کا دلچسپ پہلو یہ تھا کہ پس منظر میں ان کی آنے والی فلم ’سکندر‘ کا مقبول نغمہ "ہم آپ کے بنا” چل رہا تھا، جس میں رشمیکا مندنا بھی جلوہ گر ہیں۔

سلمان خان نے حسب روایت ہنسی مذاق کا پہلو برقرار رکھتے ہوئے کیپشن میں لکھا،Berry good for u ایک خوبصورت اور پرمزاح جملہ، جو ان کی زندہ دلی کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔

سلمان خان کی یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، مداحوں نے نہ صرف خوشی کا اظہار کیا بلکہ ان ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیا جو اکثر سلمان خان کی فٹنس پر سوال اٹھاتے ہیں۔

ایک مداح نے نہایت خوبصورتی سے لکھا کہ دیکھتے ہیں، ہم میں سے کتنے لوگ 60 برس کی عمر میں یوں درخت پر چڑھ سکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں