جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

سلمان خان کے بالی ووڈ میں 35 سال مکمل، عروج سے زوال اور پھر عروج کی کہانی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم انڈسٹری پر گزشتہ 4 دہائیوں سے خانز کا قبضہ ہے جن میں ایک سلمان خان بھی ہیں جو رواں ماہ بالی ووڈ میں 35 سال مکمل کر چکے۔

دبنگ، رادھے کے بعد بھائی جان سے مشہور سلمان خان کو جس فلم سے شہرت ملی وہ 1989 میں راج شری پروڈکشن کی فلم ’’میں نے پیار کیا‘‘ تھی جس میں ان کی ساتھی اسٹار بھاگیہ شری تھیں۔ شائقین اسی فلم کو سلمان خان کی پہلی فلم جانتے ہیں بہت کم لوگ اس سے واقف ہوں گے کہ اداکار کی پہلی فلم بیوی ہو تو ایسی تھی جس میں انہوں نے ریکھا کے ساتھ سائیڈ رول کیا تھا اور یہ 23 اگست 1988 کو ریلیز ہوئی تھی۔

میں نے پیار کیا نے سلمان خان کو راتوں رات ایسی شہرت دی کہ وہ طویل اننگ کھیلنے کے بعد بالی ووڈ میں اب بھی ہاٹ کیک بنے ہوئے ہیں اور نئی آنے والی اداکارائیں بھی اپنے عمر سے دگنا سے زائد عمر کے ہیرو کے ساتھ ہیروئن آنا چاہتی ہیں۔

یہاں بات کریں سلمان خان کے 35 سالہ فلمی کیریئر کی تو انہوں نے درجنوں سپر ہٹ بلکہ بلاک بسٹر فلمیں دیں لیکن ایک وقت ایسا بھی آیا جب 90 کی دہائی کے آخر میں ان کی فلمیں مسلسل ناکامی سے دوچار ہوئیں یہ وہ وقت تھا کہ ان کی مسلسل ناکامیوں کے بعد ان پر کوئی بڑا ہدایتکار انہیں نئی فلم میں‌ لینے کو تیار نہیں تھا.

تاہم قبل اس کے کہ وہ بالی ووڈ کا ماضی بنتے، 2003 میں آنے والی فلم تیرے نام نے ان کو نئی فلمی زندگی دی دوبارہ ملنے والی مقبولیت کے بعد آج تک انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

آج سلمان خان کے مداح اپنے من پسند اداکار کی فلم انڈسٹری میں 35 سال مکمل ہونے پر بھرپور جشن منا رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر انہیں مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سلمان خان نے کیریئر میں درجنوں بلاک بسٹر فلمیں دیں جن میں میں نے پیار کیا، انداز اپنا اپنا، ساجن، کرن ارجن، جڑواں، بندھن، بیوی نمبر ون، تیرے نام، نو انٹری، وانٹڈ، ریڈی، باڈی گارڈ، ایک تھا ٹائیگر، پارٹنر، ہم آپ کے ہیں کون، بجرنگی بھائی جان، دبنگ ون، دبنگ ٹو سمیت ایک طویل فہرست ہے۔

سلمان خان کی پہلی ہیروئن بھاگیہ شری تھیں لیکن انہیں درجنوں ہیروئنز کے ساتھ کام کیا جن میں مادھوری ڈکشٹ، سری دیوی، پرتی زنٹا، رانی مکھر جی، ایشوریہ رائے، کترینہ کیف، سونالی باندرے، کرشمہ کپور، کرینہ کپور سمیت دیگر شامل ہیں۔

ان کے اپنے کیریئر کے دوران کئی اداکاروں سے افیئر بھی مشہور ہوئے جن میں سنگیتا بجلانی، سومی علی کے علاوہ ایشوریہ رائے، کترینہ کیف جیسے بڑی فلمی اداکاراؤں کے نام بھی شامل ہیں تاہم سلمان خان اب تک کنوارے ہیں۔

اس خوشی کو بھرپورطریقے سے مناتے ہوئے انکے مداحوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کو ہیش ٹیگ #35yearsOfSalmanKhan
کے پوسٹرز اور ڈھیروں مبارک باد اور دلی پیغامات سے بھر دیا۔

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں