منگل, اکتوبر 8, 2024
اشتہار

سلمان خان کی بیماری سے متعلق حیران کُن انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ میں دبنگ خان کے نام سے مشہور اداکار سلمان خان اسکرین پر ایکشن فلمیں کرتے دکھائی دیتے ہیں اور بظاہر ایسا لگتا ہے کہ وہ کسی موذی مرض میں مبتلا نہیں ہوئے لیکن ایسا نہیں ہے۔

سلمان خان ان دنوں اپنی نئی فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن وہ گزشتہ ماہ شوٹنگ کے دوران پسلی کی انجری کا شکار ہوگئے تھے لیکن اس سے قبل 2011 میں وہ موذی مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

گزشتہ ماہ ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں سلمان خان کو بلیک تھری پیس سوٹ میں گاڑی سے اتر کر بگ باس سیٹ پر جاتے دیکھا جاسکتا ہے اس دوران انہوں نے فوٹوگرافرز سے درخواست کی کہ میری دو پسلیاں ٹوٹی ہوئی ہیں خیال کرو! بعد ازاں شوٹنگ کے دوران بھی سلمان خان کو  درد میں مبتلا دیکھا گیا۔

- Advertisement -

 بعدازاں بھارتی میڈیا کا بتانا تھا کہ سلمان خان پسلی کی انجری سے صحتیاب ہورہے ہیں جس کے بعد اداکار نے ممبئی میں سکندر کی شوٹنگ بھی  دوبارہ شروع کردی ہے۔

لیکن سلمان خان 2011 میں بھی فلم ’باڈی گارڈ ‘ کی  ریلیز سے قبل خطرناک بیماری کا شکار ہوئے تھے جس کے لیے انہیں امریکا میں سرجری کروانا پڑی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان جس بیماری میں مبتلا ہوئے تھے اسے’ ٹرائیجیمنل نیوریلجیا ‘ کہا جاتا ہے، اس بیماری کی وجہ سے دبنگ خان کے سر، گالوں اور جبڑے میں شدید درد رہتا تھا جس کا انکشاف اداکار نے خود اپنے ایک انٹرویو میں کیا تھا۔

طبی ماہرین کے مطابق ’ٹرائیجیمنل نیوریلجیا‘  ایک ایسی بیماری ہے جس میں  چہرے کو دماغ سے جوڑنے والی نسیں متاثر ہوتی ہیں اور متاثرہ مریضوں کے سر اور چہرے کے پٹھوں میں  شدید قسم کا درد ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس بیماری کو ’خودکشی کرنیوالی بیماری‘ بھی کہا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں