تازہ ترین

سلمان خان کو قتل کی دھمکی، پولیس نے ملزم سے متعلق نوٹس جاری کردیا

ممبئی: بالی ووڈ معروف اداکار سلمان خان کو قتل کی دھمکی ملنے پر پولیس نے ملزم کا لک آؤٹ نوٹس جاری کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کو گزشتہ کئی دنوں سے قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جس کے سبب ان کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

حال ہی میں سلمان خان کو دھمکی دینے والے ایک نابالغ شخص کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

تاہم پولیس سلمان خان کو دھمکی آمیز ای میل بھیجنے والے شخص کو کافی دنوں سے تلاش کررہی ہے اب اس شخص کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ مشتبہ شخص ہریانہ کا رہائشی ہے اور برطانیہ میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہا ہے، ملزم کے خلاف سلمان خان کے دوست نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔ اس کے بعد سے ہی پولیس اس شخص کو تلاش کر رہی ہے۔

تاہم اب تک پولیس کو اس شخص کے بارے میں اطلاع موصول نہیں ہو سکی ہے۔ جس وجہ سے پولیس نے ملزم کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -