اشتہار

سلمان خان قتل کی دھمکیوں سے ڈر محسوس کرنے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ میں ’دبنگ خان‘ کے لقب سے مشہور سُپر اسٹار سلمان خان قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد ڈر محسوس کرنے لگے۔

سلمان خان نے فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی ریلیز کے بعد پہلا انٹرویو دیتے ہوئے خود کو لارنس بشنوئی گینگ سے ملنے والی دھمکیوں اور سکیورٹی پر گفتگو کی۔

دبنگ خان نے کہا کہ میرے لیے اکیلے گھومنا یا سڑک پر بائیک چلانا ممکن نہیں رہا، قتل کی دھمکیوں سے اب ڈر محسوس ہوتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

- Advertisement -

 انہوں نے بتایا کہ جہاں بھی جاتا ہوں سکیورٹی ساتھ ہوتی ہے، سب سے زیادہ مسئلہ ٹریفک میں ہوتا ہے جہاں میری سکیورٹی ٹیم کی گاڑیوں کی وجہ سے عام شہری پریشان ہوتے ہیں اور مجھے عجیب یا غصے والی نظروں سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے شہریوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ’جان کو سنگین خطرہ لاحق ہے اس لیے سکیورٹی ساتھ ہوتی ہے۔ مجھے سکیورٹی کے حوالے سے جیسا کہا جاتا ہے میں عمل کرتا ہوں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

انٹرویو میں سلمان خان نے یہ بھی کہا کہ ’میرے اردگرد اتنی بندوقیں ہیں کہ بعض اوقات میں خود سے بھی ڈرتا ہوں۔‘ اداکار نے اس جملے کی وضاحت نہیں دی کہ انہوں نے ایسا کیوں کہا۔

قتل کی دھمکیاں کون اور کیوں دے رہا ہے؟

گزشتہ سال آنجہانی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث ملزم گینگسٹر لارنس بشنوئی نے سلمان خان کو قتل کی دھمکی دی تھی جس کے بعد اداکار کی سکیورٹی میں اضافہ کیا گیا۔

اداکار نے 1998 میں کالے ہرن کا شکار کیا تھا جس کے بعد ایک تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔ لارنس بشنوئی نے دھمکی میں کہا تھا کہ ’میں اور میری برادری سلمان خان کو کالا ہرن کیس میں کبھی معاف نہیں کریں گے۔ اپنے فیصلے پر تب ہی نظرِ ثانی کریں گے جب وہ عوام سے سرِ عام معافی مانگیں گے‘۔

اس کے علاوہ اداکار کو بذریعہ خط، فون کال اور ای میل پر متعدد بار قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کچھ ملزمان کو گرفتار بھی کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں