اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سلمان خان نے اپنی مداح کو رُلا دیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے ”دبنگ“ سلمان خان نے شو کے دوران اپنی مداح کو رلا دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دبئی میں خاتون مداح اداکار سلمان خان کے شو میں اسٹیج کے قریب پہنچ کر زار و قطار رو رہی ہیں۔

سلمان خان دبئی میں اس وقت اپنی فلم ”دبنگ دی ٹور ری لوڈڈ“ کے لیے پرفارمنس دکھا رہے تھے جہاں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by prem salmanic (@salluholic_varun)

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون روتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ میں سلمان خان سے ملنے آئی ہوں۔ اسٹیج کے قریب تعینات سکیورٹی گارڈ نے خاتون کو روک لیا اور انہیں وہاں سے جانے کو کہا۔

اس کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جب کہ صارفین بھی اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں