منگل, اکتوبر 8, 2024
اشتہار

’سلمان خان کی فلموں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا‘

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار نکھل ایڈوانی کا کہنا ہے کہ اگر سلمان خان کی فلم 300 کروڑ کا بزنس کرنے میں ناکام ہوجاتی ہے تو انہیں بہت برا لگتا ہے۔

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے ہدایت کار نکھل ایڈوانی کے ساتھ فلم ’سلام عشق‘ اور ’ہیرو‘ جیسے فلمیں کی ہیں تاہم فلمساز کا کہنا ہے کہ میں اب دوبارہ سلمان خان کے ساتھ کوئی فلم نہیں کرنا چاہوں گا کیونکہ ان کے ساتھ فلم کرتے ہوئے ہچکچاؤں گا جس کی وجہ ان کے نام کی وجہ سے لوگوں کی بہت زیادہ توقعات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سلمان خان کی ایک فلم کو 300 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنا ہوتا ہے اگر ان کی فلم اس سے کم کا بزنس کرتی ہے تو پھر وہ بہت برا محسوس کرتے ہیں اور میں یہ بوجھ نہیں اٹھا سکتا۔

- Advertisement -

ہدایت کار نے کہا کہ میں رات کو سکون سے سونا چاہتا ہوں، 300 سے 400 کروڑ کی کمائی کرنے والی بنانے کا بوجھ نہیں اٹھانا چاہتا، ایسی فلمیں بنانا چاہتا ہوں جس کی ریلیز کے بعد مجھ پر کوئی دباؤ نہ ہو۔

نکھل ایڈوانی نے کہا کہ سلمان کا نمبر میرے فون میں موجود ہے اگر ایمرجنسی کی صورت میں میں اسے کال کروں تو وہ سب کچھ چھوڑ کر آئے گا، چاہے وہ کتنا ہی بڑا ایکشن سین کررہا ہوں، میں ہی نہیں کوئی اور بھی اسے مشکل میں پکارے گا وہ کہے گا کہ میں جاؤں گا یہ شخص مشکل ہے۔

فلم ساز نے سلمان خان کو بالی ووڈ انڈسٹری کا مسیحا بھی قرار دیا۔

واضح رہے کہ نکھل ایڈوانی کی ہدایت کاری میں بنائی گئی فلم ’ویدا‘ 15 اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی جس میں جان ابراہم، شروری واگھ، تمنا بھاٹیہ اور ابھیشیک بنرجی نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں