بالی ووڈ اداکار سلمان خان کا شمار سپر اسٹارز میں ہوتا ہے اور ان کا کیریئر تین دہائیوں پر محیط ہے، دبنگ خان کی کئی فلمیں ہٹ ہوئی ہیں تو بہت سی باکس آفس پر فلاپ بھی ثابت ہوئی ہیں۔
آج کے دور میں سلمان خان کا کسی بھی فلم میں ہونا بہت بڑی بات مانی جاتی ہے، سلمان خان کا فلم میں ہونے کا مطلب ہے کہ فلم ہٹ ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں سلمان کا یہ جادو ان کے شروعاتی دور میں نہیں تھا۔
اسی کی وجہ سے سلمان خان کی 19 کروڑ میں بنائی گئی ایک فلم بُری طرح فلاپ ہوگئی تھی اور اس فلم نے ہدایتکار اور اداکارہ کا کیریئر بھی ختم کر دیا تھا۔
بالی ووڈ کے سلو بھائی نے بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز 1989 کی فلم ’ میں نے پیار کیا‘ سے کیا 2007 میں اداکار نے بین الاقوامی فلم ’میری گولڈ‘ میں بھی کام کیا لیکن یپ فلم بری طرح ناکام ہوگئی۔
فلم میری گولڈ کی ہدایتکاری ولاڈ کیرول نے کی تھی، اس فلم میں سلمان خان نے امریکی اداکار علی لاٹری کا کردار بنھایا تھا جو ایک مقامی لڑکی کی محبت کا شکار ہوکر بھارت آتے ہیں۔
ہندی اور انگریزی میں بننے والی یہ فلم 17 اگست 2007 کو ریلیز ہوئی تھی، اس فلم کو 19 کروڑ کے بجٹ سے بنایا گیا تھا لیکن فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوگئی تھی۔
فلم میری گولڈ دنیا بھر میں مجموعی طور پر صرف 2 کروڑ سے کچھ زیادہ ہی کما سکی تھی، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس فلم کے بعد ہدایتکار نے فلم بنانا چھوڑ دی جبکہ فلم کی اداکارہ کا بالی ووڈ میں کیرئیر ختم ہوا انہوں نے اس فلم کے بعد پھر کبھی بالی ووڈ کا رخ نہیں کیا۔
View this post on Instagram