ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

سلمان خان نے ارجن کپور سے متعلق کیا پیشگوئی کی تھی جو سچ ثابت ہوئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان نے اداکار ارجن کپور سے متعلق ان کے والد و نامور فلمساز بونی کپور کو جو پیشگوئی گئی تھی وہ سچ ثابت ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بونی کپور نے ایک حالیہ انٹرویو میں بیٹے ارجن کپور اور سلمان خان کے درمیان پیچیدہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ ارجن کی وجہ سے میرے سُپر اسٹار سے تعلقات متاثر نہیں ہوئے۔

انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں اپنی پہلی بیوی مونا سے الگ تو ہو چکا ہوں لیکن میرے ذہن میں یہ بالکل بھی نہیں تھا کہ ارجن اداکار بنے گا۔

- Advertisement -

بونی کپور نے بتایا کہ ایک دفعہ سلمان خان نے ارجن کے بارے میں مجھے بتایا تھا کہ یہ ضرور ایک اداکار بنے گا، اور اس کیلیے سُپر اسٹار نے خود ذمہ داری لی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ارجن نے اپنا وزن کم کیا جس کا کریڈٹ میں سلمان خان کو دوں گا، آج ان دونوں میں تعلقات اچھے نہیں ہیں لیکن سُپر اسٹار نے بیٹے کے بارے میں بہترین سوچا۔

دونوں بالی وڈ فنکاروں کے درمیان مبینہ جھگڑے کے پیچھے وجوہات کا کسی کو علم نہیں لیکن کہا جاتا ہے کہ ارجن کپور کے سلمان خان کی بہن ارپیتا خان کے ساتھ تعلقات تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں