اشتہار

سلمان خان اور راکھی ساونت کو قتل کی ایک اور دھمکی مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کو دو روز بعد ریلیز ہونے والی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ سے قبل ایک اور قتل کی دھمکی مل گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کرنے والے گینگسٹر لارنس بشنوئی کے گروپ کی جانب سے سلمان خان اور مشہور اداکارہ راکھی ساونت کو قتل کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔

سلمان خان نے حال ہی میں ایک نامعلوم نمبر سے کال موصول کی۔ نامعلوم شخص نے اپنا تعارف ’روکی بھائی‘ کے نام سے کراتے ہوئے تعلق ریاست راجستھان سے بتایا۔ اس نے سُپر اسٹار کو دھمکی دی کہ آپ کو 30 اپریل کو قتل کر دیں گے۔

- Advertisement -

متعلقہ: سلمان خان کی باڈی گارڈ بن کر گولی کھانے کو تیار ہوں، راکھی ساونت

شکایت پر پولیس فوراً سے حرکت میں آئی اور دھمکی دینے والے کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کی عمر 16 سال ہے جسے حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

روکی بھائی نے راکھی ساونت کو بھی دھمکی دی کہ آپ اس معاملے میں نہ پڑیں ورنہ آپ کو بھی قتل کر دیں گے۔

راکھی ساونت نے کچھ روز قبل سلمان خان کو قتل کی دھمکی ملنے کے بعد ویڈیو بیان جاری کیا تھا کہ میں سلمان خان کی طرف سے بشنوئی برادری سے معافی مانگتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میرے بھائی سلمان پر بُری نظر مت رکھو وہ ایک نیک انسان ہے۔ وہ غریبوں کی مدد کرتا ہے اور لیجنڈ ہے۔ آپ لوگ ان کے لیے دعائیں کرو۔ میں چاہتی ہوں سلمان کے دشمنوں کی آنکھیں پھٹ جائیں۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں