تازہ ترین

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

آئی ایم ایف نے پٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...

عدالتی اصلاحات کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد: وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدالتی اصلاحات کابل...

’سلمان خان کی باڈی گارڈ بن کر گولی کھانے کو تیار ہوں‘

ممبئی: بالی وڈ کی مشہور اداکارہ راکھی ساونت نے سُپر اسٹار سلمان خان کی باڈی گارڈ بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا: ’میں بہت خوش ہوں کہ سلمان خان کو اسلحہ رکھنے کے لیے لائسنس مل گیا، سلمان خان پریشان نہ ہوں، انہیں کوئی کچھ نہیں کر سکتا، عوام کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں‘۔

راکھی ساونت نے کہا کہ میں سلمان خان کے لیے دن رات دعائیں کرتی ہوں، اسلحہ لائسنس کے لیے بھی دعا کی تھی۔

مزید پڑھیں: گینگسٹر لارنس کی سلمان خان کو ایک بار پھر قتل کی دھمکی

سلمان خان کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’آپ کو کبھی بھی میری ضرورت پڑے تو میں آپ کی باڈی گارڈ بننے کے لیے تیار ہوں، آپ چل رہے ہوں، میں آپ کے آگے آگے چلوں اور جیسے ہی کوئی چلائے تو پہلے مجھے لگے‘۔

خیال رہے کہ سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کے بعد انہیں اسلحہ لائسنس مل گیا ہے۔ اداکار نے اپنی گاڑی میں بلٹ پروف شیشے بھی نصب کروا لیے ہیں۔

Comments