تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

گینگسٹر لارنس کی سلمان خان کو ایک بار پھر قتل کی دھمکی

ممبئی: آنجہانی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قاتل گینگسٹر لارنس بشنوئی نے ایک بار پھر بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی دے ڈالی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گینگسٹر لارنس بشنوئی سدھو موسے والا کو قتل کرنے کے جرم میں پولیس حراست میں ہیں اور دورانِ تفتیش انہوں نے سلمان خان کو قتل کرنے کی وجہ بتا دی ہے۔

دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے انکشاف کیا کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی نے اپنے بیان میں کہا کہ میں اور میری برادری سلمان خان کو کالا ہرن کیس میں کبھی معاف نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں: سلمان خان پر قاتلانہ حملے کی کوشش کا انکشاف

لارنس بشنوئی نے کہا کہ اپنے فیصلے پر تب ہی نظرِ ثانی کریں گے جب سلمان خان عوام سے سرِ عام معافی مانگیں گے۔

پولیس نے یہ بھی انکشاف کیا کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی نے سُپر اسٹار کو 2018 میں قتل کرنے کے لیے چار لاکھ روپے کی رائفل خریدی تھی۔

یہ انکشافات سلمان خان کے وکیل ہستیمل سرسوات کی جانب سے جودھ پور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروانے کے چند دنوں بعد سامنے آئے ہیں۔

مزید پڑھیں: سلمان خان کے وکیل کو قتل کی دھمکی موصول

گزشتہ ماہ سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا جس میں لکھا تھا کہ ”آپ کا سدھو موسے والا جیسا حال کر دوں گا“۔ بعد ازاں سلمان خان کو خصوصی طور پر سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -