تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سلمان خان پر قاتلانہ حملے کی کوشش کا انکشاف

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان قاتلانہ حملے میں بچ گئے جب کہ پولیس نے اداکار کو دھمکی بھیجنے والے اہم ملزم کی شناخت کرلی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو جان سے مارنے کی دھمکی بھیجنے والے کی شناخت وکرم برار کے نام سے ہوئی ہے جو گینگسٹر لارنس بشنوئی کا قریبی ساتھی ہے۔

میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سلمان خان کی رہائش گاہ کے اطراف اداکار پر قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی جس کے لیے وہاں شارپ شوٹر (نشانے باز) بھی موجود تھا۔

مزید پڑھیں: سلمان خان نے دھمکی آمیز خط پر خاموشی توڑ دی

رپورٹ کے مطابق آنجہانی گلوکار سدھو موسے والے کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث لارنس بشنوئی نے شارپ شوٹر کو سلمان خان پر قاتلانہ حملے کے لیے بھیجا تھا۔ شوٹر کو چھوٹا مگر جدید اسلحہ فراہم کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گینگسٹر اور اس کے ساتھی سلمان خان کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں، شارپ شوٹر کو پہلے سے ہی معلوم تھا کہ اداکار کس وقت بغیر محافظوں کے گھر سے روازنہ سائیکل چلانے کے لیے نکلتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شارپ شوٹر کا سلمان خان کو قتل کرنے کا پورا پلان تیار تھا۔ اداکار ایک تقریب میں شرکت کے لیے بھی گزشتہ روز جانے والے تھے لیکن علاقے میں اچانک پولیس کی نفری پہنچنے کے بعد شارپ شوٹر کو پیچھے ہٹنا پڑا۔

وکرم برار اس وقت روپوش ہے۔ اس کے خلاف کئی ریاستوں میں دو درجن سے زائد مقدمے درج ہیں۔

Comments

- Advertisement -