ممبئی: بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کی جاسوس ایکشن تھرلر سے بھرپور فلم ٹائیگر 3 نے ریلیز کے پہلے دن شاندار بزنس کرکے دبنگ اسٹار کی ماضی کے تما ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 نے دیوالی کے موقع پر ریلیز کے پہلے دن ہی 44.50 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے جس کے بعد اس فلم نے سلمان خان کی ماضی کی تمام فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلے نمبر پر آگئی ہے جس نے پہلے دن اتنا بزنس کیا ہو۔
رپورٹ کے مطابق سلمان خان کی فلم ’’بھارت‘‘ نے اپنی ریلیز کے پہلے دن 42.30 کروڑ کا بزنس کیا تھا، یہ فلم سال 2019 میں ریلیز کی گئی تھی جبکہ سلمان خان کی فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ نے ریلیز کے پہلے دن باکس آفس پر 40.35 کروڑ کمائے تھے۔
تاہم منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’ٹائیگر 3‘‘ نے پہلے دن باکس آفس پر 44.50 کروڑ کا بزنس کرکے سلمان خان کی ان فلموں کو تمام ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔
واضح رہے کہ ’’ٹائیگر 3‘‘کو گزشتہ روز دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا گیا تھا، فلم تین زبانوں ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز ہوئی۔