بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اسٹار سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے، ان کے بائیں کندھے پر چوٹ آئی ہے۔
فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سلمان خان نے فلم کے سیٹ سے چوٹ کی تصویر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے کندھے پر پٹی لگی ہوئی ہے۔
View this post on Instagram
تصویر کے ساتھ سلمان خان نے کیپشن میں لکھا کہ’ جب آپ کو جب آپ کو لگتا ہے کہ آپ دنیا کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھا رہے ہو، دنیا کو چھوڑو 5 کلو کا ڈمبل اٹھا کر دیکھو، ٹائیگر زخمی ہے’۔
واضح رہے کہ ایکشن سے بھرپور فلم ٹائیگر 3 رواں سال نومبر میں ریلیز کی جائے گی، فلم میں سلمان خان ،کترینہ کیف کے ساتھ شاہ رخ خان بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔