بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے باکس آفس پر تہلکہ مچانے والی فلم ‘ٹائیگر 3’ کی سب سے بڑی نشانی کترینہ کیف کو تحفے میں دیدیا۔
بالی وڈ کے بھائی سلمان خان کی فلم ’ ٹائیگر 3‘ نے باکس آفس میں 300 کروڑ کی کمائی کی ہے، گزشتہ روز فلم کی کامیابی کا جشن منایا گیا جس میں سلمان خان سمیت ساتھی اداکارہ کترینہ کیف اور عمران ہاشمی بھی موجود تھے۔
اس تقریبِ خاص میں فلم کے تینوں مرکزی کرداروں نے مداحوں سے ملاقات کی، اس دوران سلمان خان نے کامیابی کے جشن کو یادگار بنانے کے لیے ‘ٹائیگر 3’ کی سب سے بڑی نشانی’’اسکارف‘‘ کترینہ کیف کو تحفے میں دیدیا۔
ٹائیگر 3 نے سلمان خان کی ماضی کی تمام فلموں کے ریکارڈ توڑ ڈالے
وائرل کلپ میں سلمان خان کو کترینہ کیف کے گلے میں اپنا ٹائیگر 3 اسکارف ڈالتے دیکھا گیا جس نے ہر دیکھنے والے کو حیران کردیا۔
View this post on Instagram
فلم کی کامیابی پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ مجھے ایک ایکشن ہیرو ہونے پر بے پناہ فخر ہے اور میں خوش قسمت ہوں کہ لوگوں نے مجھے اس کردار میں پسند کیا ہے۔
یاد رہے کہ ‘ٹائیگر 3’ ٹائیگر فرنچائز کی تیسری قسط ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں شاہ رخ خان کا مختصر کردار بھی دیکھا گیا ہے جبکہ اس فلم میں ریتک روشن بھی شامل ہیں۔