جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کا کیس؛ اہم ثبوت پولیس کے ہاتھ لگ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کے گھر گلیکسی اپارٹمنٹ پر فائرنگ کے کیس میں پیشرفت ہوئی ہے جس میں پولیس کو اہم ثبوت ہاتھ لگ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے ریاست گجرات کی تاپی ندی سے سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے استعمال ہونے والا اسلحہ ڈھونڈ نکالا۔

پولیس کے مطابق تاپی ندی میں سرچ آپریشن کے دوران دو پستول، 16 گولیاں اور تین میگزین برآمد کر لیے۔ ان کے مطابق یہ وہی اسلحہ ہے جو سپُر اسٹار کے گھر پر فائرنگ کے واقعے میں استعمال ہوا تھا۔

- Advertisement -

برآمد شدہ اسلحے کو جانچ کیلیے ایف ایس ایل کے بیلسٹک ڈیپارٹمنٹ بھیج دیا گیا جس کی رپورٹ آنے کے بعد قانونی کارروائی کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کا کیس؛ اہم ثبوت پولیس کے ہاتھ لگ گیا
تاپی ندی میں سرچ آپریشن

14 اپریل کو سلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر دو ملزمان وکی گپتا اور ساگر پال نے فائرنگ کی تھی اور موقع سے فرار ہوگئے تھے۔

ملزمان نے گلیکسی اپارٹمنٹ پر پانچ راؤنڈز فائر کیے تھے اور اسلحہ تاپی ندی میں پھینک دیا گیا تھا تاکہ وہ بچ نکلیں، لیکن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کیا۔

دونوں ملزمان موٹر سائیکل پر آئے تھے۔ ساگر پال نے گولیاں چلائی تھیں جبکہ وکی گپتا بائیک چلا رہا تھا۔ ملزمان لارنس گینگ سے رابطے میں تھے۔

اس سے قبل ملزمان نے تفتیش کے دوران پولیس کو بتایا تھا کہ انہیں گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی کی جانب سے سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے کیلیے 4 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا تھا جس میں سے 1 لاکھ روپے وصول ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے کا مقصد سلمان خان کو قتل کرنا نہیں بلکہ خوفزدہ کرنا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں