تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

سلمان خان کے حوالے سے اہم خبر

ممبئی: بھارت کے معروف اداکار سلمان خان نے کرونا کے پیش نظر خود کو قرنطینہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار کے ڈرائیور اور دو اسٹاف ممبر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد سلمان خان احتیاطاً خود بھی قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

اداکار نے اپنا کروناٹیسٹ بھی کروالیا ہے لیکن اب تک رپورٹ نہیں آئی۔ سلمان خان کے اہل خانہ بھی آئیسولیشن میں ہیں۔ اداکار نے اپنا اور گھر والوں کا بھی ٹیسٹ کرایا تاہم رپورٹ کرونا کے تشخیصی مراحل میں ہے۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان خان کے ڈرائیور اور دیگر دو اسٹاف ممبر کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے جبکہ اداکار اپنی کرونا رپورٹ کے منتظر ہیں۔

بھارتی اداکار اپنے ملازمین کے علاج کا خرچہ برداشت کررہے ہیں۔ سلمان خان نے ازخود کرونا کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی خود کے قرنطینہ سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا۔

خیال رہے کہ 18 نومبر کو سلمان خان کے والد سلیم خان اور ان کی والدہ سلمہ کی شادی کی 56ویں سالگرہ تھی لیکن گھر میں کرونا کی مذکورہ صورت حال کے باعث کسی قسم کی کوئی تقریب نہیں ہوئی۔

Comments

- Advertisement -