اشتہار

سلمان خان نے نئے اداکاروں کو وارننگ دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے نوجوان اداکاروں کو وارننگ دے دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سلمان خان نے فلم فیئر ایوارڈز سے متعلق نیوز کانفرنس کی جس میں ان سے نوجوان اداکاروں سے مقابلے سے متعلق پوچھا گیا۔

سلمان خان نے کہا کہ نوجوان اداکار محنتی ہیں لیکن میرے دور کے پانچ اداکار انہیں تھکا دیں گے۔

- Advertisement -

جب دبنگ خان سے پوچھا گیا کہ وہ کون ہیں تو انہوں نے اپنا، شاہ رخ خان، عامر خان، اجے دیوگن اور اکی (اکشے کمار) کا نام لیا۔

انہوں نے کہا کہ شاہ رخ، عامر خان، اکشے کمار، اجے دیوگن اور میں ان نوجوان اداکاروں کو ان کے پیسوں کے لیے بھگائیں گے اور تھکا دیں گے۔

سلمان خان نے کہا کہ ہم لوگوں کی فلمیں کامیاب ہوتی ہیں تو ہم معاوضہ بڑھا دیتے ہیں اس کے چکر میں نوجوان اداکار بھی اپنا معاوضہ اس وقت بڑھا دیتے ہیں جب ہم فلموں کے لیے دستیاب نہیں ہوتے، کیوں بھائی؟۔

واضح رہے کہ سلمان خان ان دنوں اپنی نئی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، دبنگ خان کی فلم رواں ماہ 21 اپریل کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں