ممبئی: معروف بھارتی فلمساز سورج برجاتیا نے سُپر اسٹار سلمان خان اور شاہد کپور میں موازنہ کرتے ہوئے اپنی رائے کا اظہار کر دیا۔
اگرچہ سلمان خان سورج برجاتیا کے ’ہم آپ کے ہیں کون‘ اور ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ جیسے بہت سے پروجیکٹس کا حصہ رہے ہیں لیکن فلم ’ویواہ‘ کیلیے کاسٹنگ کی بات آئی تو انہوں نے شاہد کپور کا انتخاب کیا۔
سلمان خان کے بجائے شاہد کپور کا انتخاب کرنے کی وجہ یہ تھی کہ وہ ایسے اداکار کو شامل کرنا چاہتے تھے جو بظاہر معصوم اور جوان نظر آئے، لہٰذا شاہد کپور اور امریتا راؤ کو کاسٹ کیا گیا۔
حالیہ انٹرویو میں سورج برجاتیا نے کہا کہ فلم ’پریم کی دیوانی ہوں‘ کے فلاپ ہونے کے بعد سلمان خان نے مجھے فون کیا اور کہا ’چلو ساتھ میں کام کرتے ہیں‘، لیکن اُس وقت میرے پاس ان کیلیے فلم نہیں تھی جبکہ ’ویوا‘ ایک ایسی کہانی تھی جو والد نے مجھے دی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ جب میں نے فیصلہ کیا کہ میں اسے بنانا چاہتا ہوں تو مجھے معلوم تھا کہ سلمان خان یہاں فٹ نہیں ہوں گے کیونکہ وہ ایک بڑے اسٹار ہیں، اس میں کردار کیلیے چہرے پر معصومیت اور جوانی چاہیے تھی جس کی وجہ سے شاہد کپور اور امرتا راؤ کو کاسٹ کیا۔
شاہد کپور نے حال ہی میں سورج برجاتیا سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کس طرح فلمساز نے کیریئر کے مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا۔
اداکار نے بتایا کہ باکس آفس پر ناکامیوں کا سامنا کرنے کے باوجود سورج برجاتیا ان کے ساتھ کھڑے رہے۔
’فلمساز نے مجھ سے کہا ’اگر تم جانتے ہو کہ کیمرے کے سامنے کیا کرنا ہے تو بس وہ کرو باقی مجھ پر چھوڑ دو‘،اس وقت ’ویواہ‘ میری سب سے بڑی ہٹ فلم بنی۔ انہوں نے میرا ساتھ دیا اور اُس وقت انہیں مجھ پر بھروسہ تھا لہذا سورج برجاتیا اور فلم ہمیشہ میری بہترین یاد رہیں گے۔
فلم ’ویوا‘ 2006 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک تھی جس نے شاہد کپور کے تباہ ہوتے کیریئر کو سہارا دیا اور ساتھ میں امرتا راؤ کی فلموگرافی کی سب سے یادگار فلموں میں سے ایک ہے۔