جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

سلمان خان ’ایشوریا رائے‘ سے گانا سن کر آبدیدہ، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی ملکہ حسن ایشوریا رائے اور سلمان خان کا رومانوی تعلق بالی ووڈ کی تاریخ کے متنازعہ ترین تعلقات میں سے ایک ہے، دونوں کا تعلق ختم ہوئے کئی برس گزر چکے ہیں لیکن مداح اب بھی اسے بھولنے کو تیار نہیں۔

سنہ 1999 کی مقبول ترین فلم ہم دل دے چکے صنم سے شروع ہونے والا یہ تعلق جس میں فلم کے دونوں کردار حقیقت میں بھی محبت کا رشتہ قائم کر چکے تھے، بالی ووڈ کا موضوع گفتگو تھا۔

مداح بھی ایشوریا رائے اور سلمان خان کے ساتھ ہونے سے بے حد خوش تھے اور بالی ووڈ ذرائع کے مطابق دونوں شادی کرنے والے تھے، لیکن پھر 2 سال بعد یہ تعلق اچانک ختم ہوگیا۔

دونوں اپنی زندگی میں آگے بڑھ گئے، ایشوریا رائے نے سنہ 2007 میں ابھیشک بچن سے شادی کرلی جبکہ سلمان خان کئی دیگر اداکاراؤں سے تعلق بنائے رکھنے میں ناکام رہنے کے بعد تاحال غیر شادی شدہ ہیں، تاہم مداح اب بھی اس جوڑی کو یاد کرتے ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر دونوں کی ایک ایڈٹ شدہ ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں ایشوریا رائے اپنے ایک پرانے انٹرویو کے دوران گانا گاتے ہوئے سنائی دے رہی ہیں، فریم میں سلمان خان کی تیرے نام فلم کا ایک کلپ ہے جس میں وہ ہیروئن کا گانا سنتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by tossyedit🇮🇳 (@tossyedit)

ویڈیو کے کمنٹس میں مداحوں نے تبصرے کیے کہ سلمان خان کو ایشوریا بے حد پسند ہے تبھی وہ ان کا بے سرا گانا بھی ذوق و شوق سے سن رہے ہیں۔

ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ سلمان خان ایشوریا سے سچی محبت کرتے ہیں تبھی انہوں نے اب تک شادی نہیں کی۔

خیال رہے کہ دونوں کا تعلق ختم ہوجانے کے بعد، بعد میں دیے جانے والے کئی انٹرویوز میں ایشوریا نے بتایا کہ سلمان خان انہیں جسمانی، زبانی اور جذباتی تشدد کا نشانہ بناتے رہے تھے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے طویل عرصے تک سلمان خان کی تمام بدسلوکیاں، بے وفائیاں اور بدتمیزیاں برادشت کیں لیکن بالآخر جب یہ سب ان کی برادشت سے باہر ہوگیا تو انہوں نے سلمان خان سے اپنا تعلق ختم کردیا۔

سلمان خان کے خراب رویے کی تصدیق ان کی زندگی میں آنے والی دوسری خواتین نے بھی کی جنہوں نے کہا تھا کہ سلمان خان بدتمیز انسان ہیں اور تشدد کرنے سے باز نہیں آتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں