منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

سلمان خان ’کک 2‘ میں جلوہ گر ہونے کیلئے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان نے کک 2 میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے لئے تیاری پکڑ لی۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دبنگ خان کک ٹو میں ڈیول (شیطان) کے کردار میں ناظرین کو محظوظ کرنے کے لیے تیاری پکڑ چکے ہیں۔

مڈ ڈے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فی الحال ’کک 2 ’کے اسکرپٹ پر ہدایت کار ساجد ناڈیا ڈوالا کام کر رہے ہیں۔ جبکہ ان کے پروڈکشن کے بینر تلے کئی فلمیں بھی ہیں۔

- Advertisement -

ان کی خواہش ہے کہ فلم کِک 2 بنانے کا عمل ہموار ہو اور انہیں سیکوئل پر کام کرنے کے لیے اچھا وقت مل سکے۔

ذرائع نے اس حوالے سے مزید کہا ہے کہ دبنگ خان اور ساجد سیکوئل کے لیے ایک بار پھر شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔

سیف علی خان کرشمہ سے کیوں چڑتے ہیں؟ کرینہ نے وجہ بتادی

واضح رہے کہ فلم ’کک‘ سے ہی ساجد ناڈیاڈوالا نے ہدایت کاری کا آغاز کیا تھا اور یہ فلم کک 2014 میں سینما گھروں کی زینت بنی تھی اور یہ وہ سال تھا جب کک فلم کو اس سال کی سب سے کامیاب فلم ہونے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں