جمعہ, ستمبر 20, 2024
اشتہار

سلمان خان نے فلم ’پھر ملیں گے‘ میں کتنا معاوضہ لیا؟ ہر کوئی حیران

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر شیلندرا سنگھ نے فلم ‘پھر ملیں گے’ میں ایڈز کے مریض کا رول نبھانے کے لئے سلمان خان کی حیران کن فیس منظرِ عام پر لا کر سب کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دبنگ خان نے تین دہائیوں پر مشتمل اپنے فلمی کریئر میں منفرد کردار نبھاکر مداحوں کو اپنے حصار میں جکڑے رکھا ہے۔

سال 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘پھر ملیں گے’ میں سلمان خان نے ایک ایسا کردار نبھایا جو انکے دیگر کرداروں سے بالکل مختلف تھا، کیونکہ اس فلم میں وہ ایچ آئی وی کے مریض کا رول نبھاتے ہوئے نظر آئے۔

- Advertisement -

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلم کے پروڈیوسر شیلندرا سنگھ نے حال ہی میں ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے فلم ‘پھر ملیں گے’ میں دبنگ خان کی کاسٹنگ اور معاوضے سے متعلق بتایا۔

شیلندرا سنگھ نے کہا کہ ‘ دبنگ خان نے میری ایک فلم کیلئے صرف 1 روپیہ بطور معاوضہ لیا اور فلم کے کلائمکس میں انکو مار دیا گیا’۔

تمنا بھاٹیا نے زندگی کے تلخ تجربات شیئر کردیئے

انہوں نے مزید کہا کہ فلم میں ہمارا مقصد ایچ آئی وی کے حوالے سے پوری ہندوستانی عوام اور خاص طور پر نوجوان نسل کو آگاہی فراہم کرنا تھا اور مجھے احساس ہوا کہ سنیما کسی بھی معاشرے کا آئینہ دار ہوتا ہے اور تمام بھارتیوں کی دھڑکنیں بھارتی سینما سے جڑی ہوئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں