ممبئی کی عدالت نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو جواب طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم نقاد کمال آر خان نے سلمان خان کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی، جس میں انہوں نے فلم ’رادھے‘ پر منفی تبصرہ اور عدالتی پابندی کا ذکر کیا۔
فلم نقاد نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ’مجھے ناقد کی حیثیت سے کسی فلم یا فنکار سے متعلق رائے دینے سے روکا نہیں جاسکتا‘۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ میرے اوپر عائد پابندی کے عبوری حکم کو فوری منسوخ کیا جائے کیونکہ مجھے کسی شخص کی ذاتی زندگی پر تبصرہ کرنے سے ضرور روکا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: سلمان خان کے والد کی اپنے بیٹے کی فلم “رادھے” پر کڑی تنقید
عدالت نے کمال آر خان کی درخواست پر سلمان خان کو آئندہ سماعت پر پیش ہوکر جواب دینے کا حکم دیا۔
یاد رہے کہ ان دنوں سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم ٹائیگر تھری کی شوٹنگ کے لیے ترکی میں موجود ہیں، اس فلم میں اُن کے ساتھ کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل سلمان خان کے والد نے رادھے فلم پر تبصرہ کرتے ہوئے اس ےغیر معیاری فلم قرار دیا تھا، جس کے بعد ہر کسی نے اس حوالے سے اپنی رائے پیش کی، ان میں کمال آر خان بھی شامل تھے۔