منگل, اپریل 15, 2025
اشتہار

’گاڑی کو بم سے اڑا دیں گے‘ سلمان خان کو جان سے مارنے کی ایک اور دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے لیے ایک اور دھمکی آمیز میسج ممبئی ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کو موصول ہوئی جس میں  نامعلوم شخص نے اداکار کی گاڑی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو ایک بار پھر جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے، اداکار کو ممبئی کے ورلی میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے واٹس ایپ کے آفیشل نمبر پر دھمکی دی گئی۔

بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ گمنام پیغام میں بالی ووڈ کے بھائی جان کو ان کے ہی گھر میں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے اور دعویٰ کیا گیا کہ اداکار کی گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے موصول ہونے والے اس میسج کے بعد پولیس حرکت میں آگئی ہے، میسج بھیجنے والے نامعلوم شخص کے خلاف ورلی پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس میسج کے فوری بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا اور نمبر کی جگہ پتا لگانے کی تفصیلی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

یاد رہے کہ سلمان خان کو پہلے بھی کئی بار جان سے مارنے کی دھمکیاں مل چکی ہیں، اداکار کی لارنس بشنوئی سے پرانی دشمنی ہے، پچھلے سال گینگسٹر کے شوٹروں نے سلمان خان کے قریبی ساتھی بابا صدیقی کو سرعام گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

جبکہ گزشتہ سال اپریل میں سلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹ پر گولیاں چلائی گئی تھیں، جس کے بعد اداکار نے اپنی اور اپنی فیملی کی حفاظت کے لیے اپنے گھر کو بلٹ پروف کر دیا تھا۔

معروف بھارتی اداکار کے والد چل بسے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں