جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کیا سلمان خان اس بار ’بگ باس‘ کی میزبانی نہیں کریں گے؟َ

اشتہار

حیرت انگیز

فلم اسٹار سلمان خان اپنی فلم ’سکندر‘ کی وجہ سے اس بار ’بگ باس او ٹی ٹی 3‘ کی میزبانی سے دستبردار ہوسکتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپوٹس کے مطابق دبنگ خان کے مداحوں کو بڑا جھٹکا لگ سکتا ہے کیوں کہ سلمان مقبول ترین رئیلٹی شو بگ باس کے او ٹی ٹی ورژن سے ایک سیزن کا بریک لے سکتے ہیں۔ سپراسٹار کے شو کی میزبانی نہ کرنے کی صورت میں بالی ووڈ کے تین بڑے نام سامنے آرہے ہیں۔

بگ باس او ٹی ٹی کا تیسرا سیزن جلد ہی نشر ہونے والا ہے لیکن اداکار کے مداح شاید اس بار بالی وڈ کے بھائی جان کو شو کی میزبانی کرتا نہ دیکھ پائیں۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس کے مطابق امکان ہے کہ سلمان خان اپنی فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ کی وجہ سے بگ باس او ٹی ٹی 3 کی میزبانی نہیں کر سکیں گے۔ ایسے میں بگ باس کی میزبانی کے لیے فلم ساز کرن جوہر، انیل کپور اور سنجے دت کے نام سامنے آئے ہیں۔

تاہم اس بات کے زیادہ امکانات ہیں کہ کرن جوہر شو کی میزبانی کرتے اسکرین پر جلوہ گر ہوں جبکہ بگ باس او ٹی ٹی سیزن ون کی میزبانی بھی کرن جوہر نے ہی کی تھی۔

خیال رہے کہ بگ باس او ٹی ٹی کے پہلے سیزن کی فاتح دیویا اگروال تھیں جبکہ سپراسٹار نے بگ باس او ٹی ٹی کے دوسرے سیزن کی میزبانی کی تھی اور یہ سیزن متنازع یوٹیوبر ایلوش یادیو نے جیتا تھا۔ بگ باس کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب وائلڈ کارڈ انٹری نے ٹرافی جیتی تھی۔

اس بار بگ باس کے گھر میں ہیرامنڈی اسٹار جیسن شاہ، شہزادہ دھامی، چندریکا ڈکشٹ اور پرتکشا جیسے اداکار ممکنہ طور پر آسکتے ہیں۔

سلمان خان 2025 میں عید پر اپنی فلم سکندر کے ساتھ بڑی اسکرین پر آنے والے ہیں جس کا شائقین کو شدت سے انتظار ہے۔ سکندر کی ہدایت کاری بلاک بسٹر فلم گجنی کے ڈائریکٹر اے آر مروگوداس کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں