بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کا بھانجی علیزے اگنی ہوتری کے نام لکھا گیا جذباتی پیغام وائرل ہوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی بھانجی علیزے اگنی ہوتری بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہے، دبنگ خان نے اپنے ساتھ علیزے کی بچپن کی تصویر شیئر کی اور ان کے نام پیغام بھی لکھا۔
سلمان خان نے لکھا کہ ’ماموں پر ایک احسان کرو، جو بھی کرنا دل اور محنت سے کرنا، ہمیشہ یاد رکھو، زندگی میں سیدھے چلو اور صحیح راہ پر چلو، صرف اپنے آپ سے مقابلہ کرو، فٹ ہونے کے چکر میں سیم مت ہوجانا اور الگ ہونے کے چکر میں سب سے الگ مت ہوجانا۔‘
انہوں نے لکھا کہ ’اور سب سے ضروری یہ کہ ایک بار جو تم نے کمٹمنٹ کردی تو پھر ماموں کی بھی نہیں سننا۔‘
Mamu par ek ehsaan karo, jo bhi karna dil aur mehnat se karna! Always yaad rakho, Life mein go straight and turn right. Only compete with yourself. Fit hone ke chakkar mein same mat ho jaana, aur alag hone ke chakkar mein sabse alag mat ho jaana. And moossssssst importantly, ek… pic.twitter.com/JeJ7Y6Ia0h
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) September 16, 2023
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق علیزے جلد ہی بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جاری ہیں، اطلاعات ہیں کہ علیزے نیشنل ایوارڈ یافتہ سومیندر پادھی کی اگلی فلم سے بالی ووڈ میں قدم رکھیں گی اور یہ فلم 2023 کے آخر یا 2024 کے اوائل میں ریلیز ہوسکتی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سلمان خان نے جس طرح بھانجی کے نام پیغام شیئر کیا ہے اس سے ایسا لگتا ہے کہ فلم کا باضابطہ اعلان جلد ہی ہوسکتا ہے، پیغام سے یہ تاثر بھی مل رہا ہے کہ سلمان اپنی بھانجی کو انڈسٹری سے نمٹنے کے لیے تیار کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ٹائیگر تھری رواں سال 10 نومبر کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے جس میں ان کے ہمراہ عمران ہاشمی اور کترینا کیف بھی شامل ہیں۔