ہفتہ, اپریل 5, 2025
اشتہار

سلمان خان پر بڑے حملے کی سازش ناکام بنا دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی پولیس کرائم برانچ نے بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان پر بڑے حملے کی سازش ناکام بناتے ہوئے لارنس بشنوئی گینگ سے تعلق رکھنے والے 5 مشتبہ شوٹروں کو گرفتار کر لیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کرائم برانچ نے بتایا کہ مشتبہ ملزمان کو 30 مارچ 2025 کو اندھیری سے گرفتار کیا گیا تھا جن کے قبضے سے 7 پستول اور 21 کارتوس بھی برآمد کیے گئے۔

گزشتہ ہفتے کرائم برانچ کے سینئر حکام کو انٹیلیجنس رپورٹس ملی تھیں کہ لارنس بشنوئی گینگ کے ملزمان ہتھیاروں کے ساتھ ممبئی پہنچے ہیں۔ اس سلسلے میں پولیس نے کئی خفیہ ٹیمیں تشکیل دے کر ملزمان کو اندھیری سے گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان اپنی فلموں کی کامیابی کیلیے دعا کیوں نہیں کرتے؟

مشتبہ ملزمان میں وکاس ٹھاکر عرف وکی، سمیت کمار دلاور، شریاس یادو، دیویندر سکسینہ اور وویک گپتا شامل ہیں جن کا تعلق ریاست راجستھان، بہار اور اتر پردیش سے ہے، وکاس ٹھاکر کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

حکام کے ماطابق پانچوں مشتبہ ملزمان سے فی الحال پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور ہتھیار رکھنے کے پیچھے محرکات معلوم کیے جا رہے ہیں۔

سلمان خان گینگسٹر لارنس بشنوئی اور اس کے گروپ کے ریڈار پر ہیں، انہیں کالے ہرن کے شکار کیس کے بعد سے مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں۔

2023 میں بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکی ملنے کے بعد سلمان خان کی سکیورٹی بڑھا دی گئی تھی۔ آٹھ ماہ قبل علی الصبح پانچ بجے فلم اسٹار کی رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر شدید فائرنگ کی گئی تھی جس کے بعد ان کی سکیورٹی مزید سخت کی گئی۔

سلمان خان اب بلٹ پروف گاڑی میں سفر کرتے ہیں، وہ جہاں بھی جاتا ہے انہیں مہاراشٹر پولیس کے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ (SPU) کے مسلح اہلکار تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں