بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

سلمان خان سے ڈیٹنگ کی افواہوں پر پوجا ہیگڑے نے خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکارہ پوجا ہیگڑے نے سلمان خان کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سلمان خان اور پوجا ہیگڑے ’فلم کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں فلم 21 اپریل کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

پوجا ہیگڑے نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ’میں ان افواہوں پر کیا کہوں، میں اپنے بارے میں چیزیں پڑھتی رہتی ہیں میں اکیلی اور خوش ہوں۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ابھی میرے لیے کیریئر ہی پہلی ترجیح ہے اور اسی پر توجہ مرکوز کررہی ہوں میں اب بیٹھ کر ان افواہوں پر توجہ نہیں دے سکتی۔‘

واضح رہے کہ سلمان خان اور پوجا ہیگڑے کی دوستی اور ڈیٹنگ کی افواہیں فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی شوٹنگ کے دوران شروع ہوئیں جبکہ دونوں کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان افواہوں کو اس وقت مزید تقویت ملی جب سلمان خان نے اداکارہ کے بھائی کی شادی میں شرکت کی اور اس تقریب سے دونوں کی تصاویر بھی سامنے آئی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں