ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

ایشوریا کی ابھیشیک سے شادی، سلمان خان کا کیا ردعمل تھا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کئی ماہ سے بھارتی میڈیا پر بالی ووڈ جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان طلاق کی افواہوں نے زور پکڑ لیا تھا اور یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ دونوں کے درمیان طلاق ہوچکی ہے لیکن اس حوالے سے کسی کا باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

اسی دوران سوشل میڈیا سمیت بھارتی میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی جو کہ پرانی ہے، ویڈیو بھارتی پروگرام ‘آپ کی عدالت’ کی ہے جس میں سلمان خان بطور مہمان شریک ہوئے تھے۔

اس شو میں میزبان نے سلمان خان سے ماضی میں ان کے ایشوریا رائے سے تعلقات سے متعلق سوالات کیے اور ابھیشیک سے شادی ہونے پر ان کا ردعمل پوچھا تھا۔

- Advertisement -

ایشوریا رائے بچن کی ابھیشیک کے ساتھ شادی کے سوال پر سلمان خان اپنی دلی خوشی کا اظہار کرتے نظر آئے، انہوں نے ابھیشیک کی تعریف کی اور انہیں ایک ’عظیم آدمی‘ کہا۔

بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ ایشوریا کی شادی ابھیشیک بچن سے ہوئی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ابھیشیک ایک عظیم آدمی ہے، ایشوریا کی شادی ایک بڑی فیملی میں ہوئی ہے اور سب بہت خوشی سے رہ رہے ہیں، یہ بہترین چیز ہے جو کہ کوئی بھی سابق بوائے فرینڈ چاہے گا۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی سابق بوائے فرینڈ یہ نہیں چاہے گا کہ جب آپ کی دوستی ختم ہوجائے تو وہ انسان آپ کے بغیر رہ نہ سکے، بلکہ وہ چاہے گا کہ سابقہ گرل فرینڈ یا دوست بہت خوش رہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں فلم کرنے کے بعد بالی ووڈ کی سپر ہٹ جوڑی سلمان خان اور ایشوریا رائے میں گہری دوستی تھی جبکہ ان کی بات شادی تک بھی جاپہنچی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں