ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

سلمان خان نے پایا سعودی عرب سے اہم اعزاز!

اشتہار

حیرت انگیز

نامور بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے حال ہی میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سال کی سب سے متاثر کن شخصیت کا ایوارڈ وصول کیا ہے۔

اداکار سلمان خان صرف برصغیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں مقبول اداکار ہیں، ان کی شہرت کے چرچے سعودی عرب میں بھی ہیں جہاں ہزاروں لوگ ان کی جاندار اداکاری اور خطرناک ایکشن کے پرستار ہیں۔

دبنگ خان کو حال ہی میں سعودی عرب کی جانب سے سال کی سب سے متاثر کن شخصیت کے اعزاز سے نوازا گیا ہے، دارالحکومت ریاض میں سجائی گئی ایک تقریب میں انہیں یہ ایوارڈ دیا گیا۔

- Advertisement -

اداکار سلمان خان نے معروف سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک فوٹو شیئر کیا ہے جس میں انہیں یہ ایوارڈ وصول کرتے دکھایا گیا ہے۔

انہوں نے سیاہ رنگ کا سوٹ پہن رکھا ہے اور تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’میرے بھائی بونصیر، یہ آپ کے ساتھ بہت ہی دلکش ملاقات تھی۔‘‘

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

یاد رہے کہ سلمان خان نے گزشتہ دسمبر میں سعودی عرب کے ٹور کے دارالحکومت ریاض میں ایک کنسرٹ میں اسٹیج پر اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا، اس ٹور میں ان کے ہمراہ شلپا شیٹھی، ایوش شرما، سنجے منجریکر ودیگر بھی شامل تھے۔

سلمان خان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے مملکت سے ہزاروں پرستار ریاض آئے تھے اور ان کی براہ راست پرفارمنس سے محظوظ ہوئے تھے۔

سلمان خان  ان دنوں اپنے نئے پروجیکٹس میں مصروف ہیں اور ان کے پرستار جلد انہیں ٹائیگر تھری اور کبھی عید کبھی دیوالی فلموں میں دیکھیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں