پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

سلمان خان کا ایک اور متنازع بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کا اپنے عقائد سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر سامنے آگیا ہے۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان ہمیشہ سے انڈسٹری میں ایک دلچسپ شخصیت رہے ہیں، ان کے مداح ہمیشہ اسکرین سے ہٹ کر ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں جاننے کے لیے بے تاب رہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کے بارے میں ہر تفصیلات بحث کا موضوع بن جاتی ہے۔

اداکار سلمان خان نے 2017 میں راجت شرما کے مشہور پروگرام ’آپ کی عدالت‘ میں شرکت کی تھی جہاں اداکار نے اپنی خوراک کے انتخاب اور مذاہب کے احترام کے بارے میں کھل کر بات کی۔

سلمان خان کا خواتین کے لباس سے متعلق بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

پروگرام میں راجت شرما کے سوال پر سلمان خان نے کہا کہ میں ہر طرح کا کھانا کھاتا ہوں لیکن بیف اور پورک (سور) نہیں کھاتا۔

اداکار نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ’گائے ہماری بھی ماں ہے، میں اسے اپنی ماں مانتا ہوں کیونکہ میری والدہ ہندو ہیں، والد مسلمان ہیں اور میری سوتیلی ماں ہیلن عیسائی ہیں، ہمارا پورا گھرانہ ہندوستان کی عکاسی کرتا ہے۔‘

یاد رہے کہ سلمان خان ایک کثیر المذہبی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے والد سلیم خان مسلمان، والدہ سلمیٰ خان ہندو اور سوتیلی ماں ہیلن عیسائی ہیں، اس وجہ سے ان کے بہن بھائی ہمیشہ سے سیکولر ماحول میں پروان چڑھے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں