ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

’ٹائیگر 3‘ کی شوٹنگ میں کون سا سین زیادہ مشکل رہا؟ سلمان خان نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان نے اپنی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’ٹائیگر 3‘ کی شوٹنگ کے دوران سب سے زیادہ مشکل سین کے بارے میں بتا دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سلمان خان اور کترینہ کیف بہت جلد ایکشن سے بھرپور فلم ’ٹائیگر 3‘ میں نظر آئیں گے جس کی شوٹنگ مکمل کر لی گئی۔

سلمان خان نے فلم کی تشہیر کے سلسلے میں دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ میرے خیال سے شوٹنگ کے دوران سب سے زیادہ مشکل سین بائیک کا پیچھا کرنا تھا۔

- Advertisement -

انہوں نے مذکورہ سین کی عکس بندی کو بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے بتایا کہ اس کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنانے کیلیے ہمیں منصوبہ بندی کی ضرورت پڑی۔

سُپر اسٹار نے یہ بھی بتایا کہ ترکیہ میں شوٹ کیے گئے فلم کے گانے ’لے کے پرابھو کا نام‘ کی عکس بندی کے دوران بہت مزا آیا۔

انٹرویو میں سلمان خان سے پوچھا گیا کہ ’ٹائیگر بمقابلہ پٹھان‘ فلم کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے تو انہوں نے کہا کہ ’ٹائیگر ہمیشہ تیار رہتا ہے۔ جب بھی طے ہوا میں حاضر ہوں۔‘

منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ٹائیگر 3‘ کو یش راج فلمز نے پروڈیوس کیا ہے۔ اسے دیوالی کے موقع پر 12 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں