بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

میری جان کو خطرہ ہے: سلمان خان

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے معروف اداکار سلمان خان نے 14 اپریل کو ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے فائرنگ کے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق ممبئی کرائم برانچ نے سلمان خان کا ریکارڈ بیان کرلیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ میرے اور خاندان کے افراد کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے اور اسے کم نہیں سمجھا جانا چاہیے۔

سلمان خان نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ وہ 14 اپریل کو فائرنگ کے واقعے کے وقت اپنی رہائش گاہ پر ہی موجود تھے، اُنہوں نے رات میں پارٹی کی تھی جس کی وجہ سے وہ دیر سے سوئے تھے۔

سلمان خان نے کہا کہ جب ملزمان نے اُن کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی تو بالکونی سے اُنہیں فائرنگ کی آواز آئی، وہ نیند سے بیدار ہوئے اور چیک کرنے کے لیے بالکونی میں گئے لیکن اُنہیں کوئی نظر نہیں آیا۔

دبنگ اسٹار نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد، اُنہیں احساس ہوگیا ہے کہ اُن کی جان کو خطرہ ہے۔

سینیئر پولیس اہلکار نے کہا کہ سلمان خان نے اپنے بیان میں فائرنگ کے پورے واقعے کی تفصیل بتائی اور کہا کہ لارنس بشنوئی گینگ نے انہیں بلاجواز نشانہ بنایا۔

یاد رہے کہ 14 اپریل کی صبح موٹر سائیکل پر سوار دو حملہ آوروں نے اداکار کے گھر پر پانچ چھ راؤنڈ فائر کیے تھے اور شہر سے فرار ہو گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں