ممبئی: بالی ووڈ کےسپراسٹار سلمان خان ایک بار پھر اپنی سابقہ دوست ایشوریا رائے کی خوبصورتی کےدیوانے ہوگئے.
تفصیلات کے مطابق فلم اندسٹری کے حقیقی سلطان کروڑوں دلوں کی جان سپراسٹارسلمان خان جب کسی کی تعریف کریں تو زمین آسمان ایک کر دیتے ہیں اور اگربات ہو اپنی سابقہ دوست ایشوریا رائے کی تو تعریف کرنے کا انداز ہی بدل جاتا ہے.
جی ہاں بات ہورہی ہے ایشوریا رائے کی جن پر کبھی سلمان خان کا دل بےایمان ہواتھالیکن ایسا لگتا ہے سالوں گزرنے کے بعد بھی کہیں نہ کہیں آج بھی دبنگ خان کے دل میں خوبرواداکارہ موجود ہیں.
میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم اے دل ہے مشکل کا مداحوں کی جانب سے بے صبری سے انتطار کیا جارہاہے جبکہ فلم کے ٹیزرنے بھی آتے ہی دھوم مچادی ہے.
بالی ووڈ باکس آفس پر حکمرانی کرنے والے سپراسٹار سلمان خان کوبھی ڈائریکٹر کرن جوہر کی فلم کا ٹیزر بھا گیا لیکن اس کی وجہ کوئی اور نہیں اداکارہ ایشوریا رائے کی خوبصورتی تھی جس سے اداکار نظریں نہ چراپائے اور یہی وجہ تھی انہوں نے تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ ٹریلر کے آغاز سے آخرتک اداکارہ نہایت خوبصورت لگ رہی ہیں.
*بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے سلمان خان کے حق میں بول پڑیں
یاد رہے اس سے رواں سال اپریل میں بھارتی اداکار سلمان خان کو خیر سگالی کے تحت اولمپک کھیلوں کا سفیر مقرر کیے جانے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا. بلآخر ان کی سابقہ دوست سے یہ تنقید برداشت نہیں ہوئی اوراداکارہ نے کھل کر دبنگ خان کے حق میں بیان دے ڈالا تھا.
واضح رہے کہ ڈائریکٹر کرن جوہراپنی فلم “اے دل مشکل” رواں برس دیوالی کے موقع پرریلیز کرنے جارہے ہیں جس کا انڈسٹری میں فلم کی بہترین کاسٹ کے باعث بہت انتظارکیا جارہا ہے۔