بدھ, مئی 29, 2024
اشتہار

شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ سے متعلق سلمان خان نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی لاکھوں ویوز حاصل کرلیے اور مداحوں کی جانب سے اسے خوب سراہا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سلمان خان نے بھی شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کا ٹریلر دیکھ کر فلم ریلیز کے پہلے روز ہی دیکھنے کا ارادہ کرلیا۔

’جوان‘ میں شاہ رخ خان ڈبل رول میں دکھائی دیں گے جس میں ایک کردار ولن کا ہوگا۔

- Advertisement -

مداحوں کے ساتھ ساتھ سلمان خان بھی شاہ رخ کی جوان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور انہوں نے ’جوان‘ کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پٹھان جوان بن گیا۔‘ زبردست ٹریلر، بہت پسند آیا۔‘

سلمان خان نے لکھا کہ ’یہ اس قسم کی فلم ہے جسے صرف تھیٹر میں ہی دیکھنا چاہیے اور یقیناً میں بھی اسے پہلے روز ہی دیکھوں گا، مزہ آگیا واہ۔

سلمان خان کی جانب سے ساتھی اداکار شاہ رخ خان کی تعریف کرنے پر مداحوں کی جانب سے انہیں سراہا جارہا ہے اور دونوں اداکاروں کی دوستی کے حوالے سے تبصرے کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے ساؤتھ انڈین فلمساز ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان’ 7 ستمبر کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں