منگل, مئی 12, 2026
اشتہار

سلمان خان کی کمسن بھانجی کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی کمسن بھانجی کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سلمان خان نے بھانجی آیت کے ہمراہ دلچسپ ویڈیو شیئر کی جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

سلمان خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ماموں کے فٹ اسٹیپس فالو کرتے ہوئے۔‘

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آیت اپنے ماموں سلمان خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انہی کی طرح چہل قدمی کررہی ہیں اور ان کی نقل اتار رہی ہیں۔

ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کے گانے ’تو جو ملا‘ واضح طور پر سنا جاسکتا ہے۔

سلمان خان کی ویڈیو پر ساتھی اداکاروں نے بھی کمنٹ کیے جبکہ سنجے دت کی اہلیہ مانیاتا دت نے لکھا کہ ’ماشا اللہ۔‘

ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے ایک مداح نے لکھا کہ ’یہ بھی سلمان خان کی طرح بڑی اسٹار بنیں گی۔‘

واضح رہے کہ آیت شرما سلمان خان کی بہن ارپیتا خان کی بیٹی ہیں۔ ارپیتا خان اور ایوش شرما نومبر 2014 میں شادی کے بندھن میں بندھے ان کا ایک بیٹا آہل شرما بھی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں