ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان اس وقت سعودی عرب میں بڑے بجٹ کی ہالی وڈ تھرلر کے کیمیو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہالی وڈ تھرلر کی شوٹنگ 17 فروری کو الولا اسٹوڈیوز میں شروع ہو چکی ہے۔ الولا اسٹوڈیوز سعودی عرب میں حال ہی میں شروع کی گئی ایک جدید ترین پروڈکشن سہولت ہے۔
سیٹ پر موجود سلمان خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں بالی وڈ سُپر اسٹار کریم سوٹ میں ملبوس کسی ریسٹورنٹ میں بیٹھے ہیں، یہ منظر فلم میں ایکشن سے بھرپور سین کی طرف اشارہ ہے۔ ہالی وڈ تھرلر میں بالی وڈ اسٹار سنجے دت کے شامل ہونے کی بھی توقع ہے۔
فلم کی شوٹنگ 19 فروری 2025 تک مکمل ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اگرچہ رازداری کے معاہدوں کی وجہ سے فلم کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں لیکن ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یہ ایک امریکی تھرلر فلم ہے جس میں سلمان خان اور سنجے دت کے ساتھ اہم سیکونسز ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کا اپنے کیرئیر سے متعلق حیرت انگیز انکشاف
اس سے قبل ہالی وڈ کے پروجیکٹس جیسے جیرڈ بٹلر کی اسپائی تھرلر قندھار (2023) کی شوٹنگ بھی اس خطے میں کی گئی تھی۔ الولا اسٹوڈیوز میں بڑھتی ہوئی دلچسپی سعودی عرب کے اپنے آپ کو ایک عالمی تفریحی مرکز کے طور پر پوزیشن دینے کے وژن کے مطابق ہے۔
ہالی وڈ تھرلر میں کیمیو کے بعد سلمان خان اپنی اگلی بالی وڈ فلم ’سکندر‘ کیلیے تیاری کر رہے ہیں جسے اے آر مروگاداس نے ڈائریکٹ کیا ہے، ایکشن سے بھرپور یہ فلم عید پر ریلیز کی جائے گی۔