بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ میں ولن کا کردار ادا کرنے کیلئے باہوبلی اداکار کو کاسٹ کرلیا گیا۔
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان فلم ’سکندر‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ ہیروئن کیلیے رشمیکا مندانا کو کاسٹ کیا گیا ہے جو پہلی بار ان کے ساتھ کام کریں گی جبکہ یہ فلم 2025 میں عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اے آر مروگاداس کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم سکندر اگلے سال ریلیز ہونے والی ہے جس کے لیے تیزی سے کام جاری ہے، سلمان خان جون میں فلم کی شوٹنگ شروع کریں گے۔
View this post on Instagram
فلم کے ولن کے بارے میں افواہیں تیز ہونے پر پروڈیوسر چترا لکشمن نے اعلان کیا کہ ساؤتھ اسٹار ستھیا راج فلم سکندر میں ولن کا کردار ادا کریں گے، فلم پروڈیوسر لکشمنن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ باہوبلی میں کٹپا کا کردار ادا کرنے والے ستھیا راج سکندر میں سلمان خان کے خلاف ولن کے طور پر نظر آئیں گے۔
جبکہ دوسری جانب اداکار ستھیا راج نے خود بھی ایک حالیہ انٹرویو میں اس خبر کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ وہ سلمان خان کی فلم میں ولن ہیں۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ ہدایتکار اے آر مروگاداس 2016 میں سوناکشی سنہا کی ایکشن ڈرامہ فلم ’اکیرا کے بعد آٹھ سال کے وقفے کے بعد ہندی سنیما میں فلم سکندر سے واپسی کیلئے تیار ہیں۔