پیر, جون 17, 2024
اشتہار

سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ کب شروع ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کی آئندہ ریلیز ہونے والی ایکشن سے بھرپور فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ کی تاریخ اور دیگر تفصیلات سامنے آگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان فلم ’سکندر‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ ہیروئن کیلیے رشمیکا مندانا کو کاسٹ کیا گیا ہے جو پہلی بار ان کے ساتھ کام کریں گی۔

فلم کی شوٹنگ سے متعلق خبریں سامنے آئی ہیں کہ ڈائریکٹر اے آر مروگاداس ’سکندر‘ سے قبل اپنی ایک اور فلم ’ایس کے 32‘ کو مکمل کرنا چاہتے ہیں۔

- Advertisement -

ان کا پلان ہے کہ مئی میں ’سکندر‘ کی ابتدائی شوٹنگ کا آغاز کیا جائے جبکہ جولائی میں ان کی مکمل توجہ سلمان خان کی فلم پر مرکوز ہوگی۔

پروڈکشن ٹیم 2025 میں عید کے موقع پر اس کی ریلیز چاہتی ہے جس کیلیے تیزی سے کام کیا جا رہا ہے۔ کسی بھی تاخیر سے بچنے کیلیے اے آر مروگاداس نے ’ایس کے 23‘ کی شوٹنگ کو تیز کرنے کیلیے تجربہ کار ٹیم جمع کی ہے۔

فلم کی پری پروڈکشن گزشتہ ہفتے مئی میں شروع ہوئی جبکہ جون میں شوٹنگ کا پہلا شیڈول ممبئی میں ہوگا۔ سلمان خان مئی کے آخر میں فوٹو شوٹ میں شامل ہوں گے جبکہ 20 جون کے بعد پرنسپل فوٹوگرافی کا آغاز ہوگا۔

اے آر مروگاداس کیلیے ایکشن سیکوینسز اولین ترجیح ہے جبکہ ایکشن ڈائریکٹر کوریوگرافی میں مصروف ہیں۔ ادھر سلمان خان نے بھی اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

بین الاقوامی شیڈول سے قبل فلم کے ایک اہم حصے کی شوٹنگ ممبئی اور حیدرآباد میں کی جائے گی۔ سلمان خان کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلیے شوٹنگ کے مقامات کو خفیہ رکھا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں