تازہ ترین

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

آئی ایم ایف نے پٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...

عدالتی اصلاحات کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد: وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدالتی اصلاحات کابل...

خفیہ شادی: سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی ایک اور تصویر سامنے آگئی

ممبئی: بالی وڈ کی سپر ہٹ فلم ”دبنگ“ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی خفیہ شادی کی خبریں گردش کر رہی ہیں اور اس سلسلے میں ایک اور تصویر سامنے آگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر اس سے قبل سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں سلو میاں اداکارہ کو انگوٹھی پہنا رہے تھے۔ تاہم بعد میں سوناکشی سنہا نے اس تصویر کو ”جعلی“ قرار دے دیا تھا۔ اداکارہ کا اپنے ردِ عمل میں کہنا تھا کہ آپ لوگ اتنے بے وقوف ہیں کہ اصل اور ایڈٹ شدہ تصویر میں فرق نہیں بتا سکتے؟

سوشل میڈیا پر ایک بار پھر بالی وڈ کے دونوں فنکاروں کی تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں نے شادی کا لباس زیب تن کر رکھا ہے۔ مذکورہ تصویر اصل ہے یا جعلی اسے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کیا جا سکتا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by sunil choudhary (@1m.king_00)

سوناکشی سنہا معروف بھارتی اداکار شتروگھن اور پونم کی صاحب زادی ہیں۔ سوناکشی نے اپنے فلمی سفر کا آغاز سلمان خان کی مشہور زمانہ فلم ”دبنگ“ (2010ء) سے کیا جس میں انہیں فلم فیئر اعزاز برائے بہترین نئی اداکارہ سے نوازا گیا۔

2019 میں سوناکشی سنہا نے اپنی اور اداکار ظہیر اقبال کی محبت سے متعلق جاری خبروں کی تردید کی تھی۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں کی دوستی کروانے میں سلمان خان نے کردار ادا کیا اور وہ دونوں سلمان خان کی سالگرہ کے بعد سے ایک ساتھ مختلف مقامات پر بھی نظر آئے تھے۔

جب کہ سوناکشی کا کہنا تھا کہ ظہیر اقبال اچھا اداکار اور دوست ہے، پروپیگنڈا پھیلانے سے پہلے اگر تصدیق کرلی جائے تو لوگوں کو منفی باتوں پر زیادہ توانائی خرچ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

Comments

یاسین صدیق
یاسین صدیق
لکھاری اے آر وائی نیوز سے منسلک صحافی اور بین الاقوامی تعلقات کے طالب علم ہیں۔