بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

سلمان خان کو قتل کی دھمکی کیوں دی؟ گرفتار نغمہ نگار کا دلچسپ انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی پولیس نے بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان کو قتل کی دھمکی دینے اور 5 کروڑ روپے بھتہ مانگنے کی جرم میں نوجوان نغمہ نگار کو گرفتار کر لیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والا نغمہ نگار پاشا چاہتا تھا کہ سلمان خان کی فلم کیلیے اس کا لکھا گانا مشہور ہو جائے۔

ممبئی ٹریفک پولیس کی واٹس ایپ ہیلپ لائن کو 7 نومبر 2024 کو متعدد پیغامات موصول ہوئے تھے جن میں کہا گیا تھا کہ ’میرا تعلق بشنوئی گینگ سے ہے۔ اگر سلمان خان نے 5 کروڑ روپے ادا نہیں کیے تو اسے قتل کر دیا جائے گا اور ساتھ ’میں سکندر ہوں‘ کے مصنف کو بھی مار ڈالیں گے‘۔

- Advertisement -

ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ پیغامات کرناٹک کے شہر رائچور سے بھیجے گئے۔ پولیس ٹیم نے کرناٹک پہنچ کر وینکٹیش نارائن نامی شخص سے پوچھ گچھ کی جن کے نام پر فون نمبر رجسٹرڈ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کے سیٹ سے پہلی جھلک وائرل

پولیس کو پتا چلا کہ وینکٹیش نارائن کے فون پر واٹس ایپ انسٹالیشن کا OTP موصول ہوا ہے۔ نارائن نے پولیس کو بتایا کہ 3 نومبر کو ایک اجنبی نوجوان فون کال کرنے کیلیے مجھ سے فون مانگا تھا۔

تحقیقات میں پتا چلا کہ ملزم نے او ٹی پی حاصل کرنے کیلیے نارائن کے موبائل نمبر کا استعمال کر کے اپنے موبائل پر واٹس ایپ انسٹال کیا تھا۔

اس کے بعد کرائم برانچ کی ٹیم نے رائچور کے قریب مناوی گاؤں سے پاشا کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ’میں سکندر ہوں‘ گانے کا مصنف ہے جو گیت کی مشہوری چاہتا تھا اور اسی لیے اس نے سلمان خان جیسی نامور شخصیت کو دھمکی دی۔

پاشا کو ممبئی لایا کر مزید تفتیش کیلیے ورلی پولیس کے حوالے کیا گیا۔ ممبئی ٹریفک پولیس ہیلپ لائن کو حالیہ مہینوں میں سلمان خان کیلیے چار دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں