ممبئی: بھارت کی انسداد منشیات فورس کے ہاتھوں شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی گرفتاری کے بعد سلمان خان نے اہم قدم اٹھالیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آریان کی گرفتاری کے بعد سلمان خان اب سے کچھ دیر قبل ممبئی میں شاہ رخ خان کے گھر پہنچے، جہاں انہوں نے صورت حال کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق سلمان خان نے شاہ رخ خان کو اپنے تعاون کی مشروط یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اگر آریان پر جھوٹا الزام عائد کیا گیا ہے تو ہم ہر قسم کی قانونی معاونت کریں گے۔
یاد رہے کہ آج صبح بھارت کی انسداد منشیات فورس (این سی بی) نے ہفتے کی رات ممبئی کوسٹ میں ہونے والی پارٹی میں چھاپہ مار کر شاہ رخ خان کے بیٹے کو منشیات استعمال کے الزام میں گرفتار کیا۔
بھارتی میڈیا نے جب آریان کی گرفتاری کی خبر ظاہر کی تو شاہ رخ خان اور اہل خانہ کی جانب سے تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تھی، بعد ازاں این سی بی کے ایک سینئر عہدیدار نے آریان کو حراست میں لینے کی تصدیق کردی تھی۔
Salman Khan spotted arriving at Shah Rukh Khan's bungalow, Mannat, #Mumbai, on Sunday. Earlier, Shah Rukh's son Aryan Khan was arrested following a raid at a party on a cruise ship off the coast of Mumbai on Saturday. pic.twitter.com/fbvn26UU16
— NDTV (@ndtv) October 3, 2021
نارکوٹکس کنٹرول بیورو ( این سی بی ) کے زونل ڈائریکٹر سمیر وان کھیڑے کا کہنا تھا کہ آریان خان پر فی الحال کسی الزام کے تحت مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی اسے گرفتار کیا گیا ہے، صرف تفتیش کےلیے حراست میں لیا ہے۔ این سی بی کا کہنا ہے کہ تینوں لڑکیاں بھارت کے نامور تاجروں کی بیٹیاں ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق این سی بی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کروز شپ پر کوکین، ایکسٹسی، میفڈرون اور چرس جیسی منشیات برآمد ہوئی تھیں جس کا کیس رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے۔