بدھ, اپریل 2, 2025
اشتہار

سلمان خان کی بھانجی آیت کے ساتھ مداحوں کو عید کی مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے بھانجی آیت کے ساتھ مداحوں کو عید کی مبارکباد دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار سلمان خان گلیکسی اپارٹمنٹ میں بالکونی میں آئے اور اپنی بھانجی آیت کے ساتھ مداحوں کو ہاتھ ہلا کر عید کی مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر اتل اگنی ہوتری دبنگ خان کی تصاویر کھینچ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ عید کے موقع پر ریلیز ہوئی ہے جس میں رشمیکا مندانا نے مرکزی کردار نبھایا ہے جبکہ فلم نے پہلے دن 26 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔

علاوہ ازیں بالی ووڈ اداکار سیف علی خان، پریانکا چوپڑا، سونم کپور، ارجن کپور اور دیگر فنکاروں نے عید پر سوشل میڈیا پر خصوصی پیغامات شیئر کیے ہیں۔

سیف علی خان نے فوٹوگرافرز کو خصوصی پوز دے کر عید کی مبارکباد دی۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں سوئٹ ڈش کی تصویر شیئر کرتے ہوئے تمام عید منانے والوں کو مبارکباد دی۔

سونم کپور اور ارجن کپور نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں فینز کو مبارکباد دی جبکہ فردین خان نے اپنی والدہ اور بچوں کے ہمراہ سیلفی شیئر کی اور خصوصی طور پر اردو، انگریزی اور ہندی میں مبارکباد کا پیغام بھی دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں