بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

سلمان خان کو دھمکی دینے والا یوٹیوبر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: ممبئی پولیس نے بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کو دھمکی دینے والے ایک یوٹیوبر کو ریاست راجستھان سے حراست میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کی سائبر پولیس نے 25 سالہ یوٹیوبر کو گرفتار کیا جس نے اپنی ایک ویڈیو میں سلمان خان کو دھمکی دی تھی۔

یوٹیوبر بھنور لال گجر راجستھان کے علاقے ہندولی کا رہائشی ہے جو ’ارے چھوڑو یار‘ کے نام سے چینل چلاتا ہے۔ ملزم نے سلمان خان کو دھمکی دیتے ہوئے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں گینگسٹر لارنس بشوئی کا ذکر کیا تھا۔

- Advertisement -

ممبئی سائبر پولیس کے ڈی سی پی دتا نلاواڑے نے اپنے بیان میں بتایا کہ معاملے کی شنگینی کو دیکھتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا، اس سلسلے میں ایک ٹیم کو راجستھا روانہ کیا گیا تھا۔

سلمان خان کو دھمکی دینے والے یوٹیوبر کی گرفتاری ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سُپر اسٹار کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

پچھلے دنوں ان کی رہائش گاہ کے سامنے فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا تھا جس کی پولیس تحقیقات کر رہی ہے اور اس سلسلے میں ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے۔

رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کے کیس میں سلمان خان نے دو روز قبل پولیس کو بیان ریکارڈ کروایا جس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ میرے اور خاندان کے افراد کیلیے ایک بڑا خطرہ ہے اور اسے کم نہیں سمجھا جانا چاہیے۔

سلمان خان نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا تھا کہ وہ 14 اپریل کو فائرنگ کے واقعے کے وقت اپنی رہائش گاہ پر ہی موجود تھے، اُنہوں نے رات میں پارٹی کی تھی جس کی وجہ سے وہ دیر سے سوئے تھے۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ جب ملزمان نے اُن کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی تو بالکونی سے اُنہیں فائرنگ کی آواز آئی، وہ نیند سے بیدار ہوئے اور چیک کرنے کے لیے بالکونی میں گئے لیکن اُنہیں کوئی نظر نہیں آیا۔

انہوں نے پولیس کو مزید بتایا کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد، اُنہیں احساس ہوگیا ہے کہ اُن کی جان کو خطرہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں