ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

سلمان خان کو گہرا صدمہ

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے قریبی دوست ساگر پانڈے 50 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبنگ خان کے دوست ساگر پانڈے کو ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

انہوں نے 1998 کی بلاک بسٹر فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں پہلی بار شوٹنگ کے دوران ’سلمان خان‘ کردار ادا کیا تھا۔ساگر پانڈے نے کئی فلموں کی شوٹنگ کے دوران سلمان کے مختصر کردار نبھائے جن میں ٹیوب لائٹ، دبنگ، دبنگ ٹو، اور دبنگ تھری شامل ہیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سلمان خان نے اپنے دوست کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے ساتھ رہنے کے لیے آپ کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘ دبنگ خان نے ’ساگر پانڈے کا ہیش ٹیگ اور ساگر بھائی بھی لکھا۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

ساگر پانڈے نے کچھ ٹی وی شوز میں بھی کام کیا تھا جبکہ ان کی آخری رسومات اتر پردیش میں ان کے آبائی شہر پرتاپ گڑھ میں ادا کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی نئی آنے والی فلموں ’ٹائیگر تھری‘ اور کسی کا بھائی کسی کی جان، شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں