بالی ووڈ کے سلطان سپر اسٹار سلمان خان کی ’سکندر‘ کا سین لیک ہوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان ان دنوں اپنی فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے علاوہ رشمیکا مندانا، شرمن جوشی، ستیاراج، کاجول اگروال ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
فلم کی ہدایت کاری کے فرائض اے آر مرگادوس نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کے پروڈیوسر ساجد نڈیاڈ والا ہیں جبکہ سکندر رواں سال عید پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
تاہم فلم کا یک سین سوشل میڈیا پر لیک ہوگیا جس کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے۔
سین میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان کالی پیلی ٹیکسی سے اتر کر ممبئی کی گلیوں میں جارہے ہیں اور عوام کی بڑی تعداد بھی وہاں موجود ہے۔
View this post on Instagram
ٹیکسی ڈرائیور بھی ان سے کہتا ہے کہ سلمان بھائی آج کا پورا دن آپ کے نام ہے جب تک آپ نہیں آتے میں یہیں پر موجود ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رشمیکا کی انجری کی وجہ سے سلمان کی سکندر کا شیڈول متاثر ہوگیا اور اس کی شوٹنگ روک دی گئی تھی۔
اداکارہ کے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ ’رشمیکا کو حال ہی میں جم میں چوٹ آئی اور آرام کرنے سے وہ ٹھیک ہورہی ہیں، اس کی وجہ سے اس کے آنے والے پراجیکٹس کی شوٹنگ کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔‘
رشمیکا مندانا پہلے سے بہتر محسوس کررہی ہیں اور بہت جلد سیٹ پر دوبارہ کام شروع کردیں گی۔