منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

سومی علی کی سلمان خان کیلیے گینگسٹر لارنس بشنوئی سے اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ سومی علی نے گینگسٹر لارنس بشنوئی سے اپیل کردی۔

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ سومی علی نے حال ہی میں گھر پر فائزرنگ کے واقعے کے بعد اداکار کے لیے تشویش کا اظہار کیا اور گینگسٹر لارنس بشنوئی سے اپیل کی ہے کہ وہ انہیں نقصان نہ پہنچائیں۔

سومی علی نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کیا ہوا ہے؟ گزرے ہوئے کو گزرنے دو، میں کبھی نہیں چاہوں گی کہ ایسا کسی کے ساتھ ہو، چاہے وہ سلمان، شاہ رخ یا پھر میرا پڑوسی ہو، کوئی بھی اس کا مستحق نہیں ہے جس کا وہ ابھی تجربہ کررہا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ وہ کھیل کے طور پر شکار کی حمایت نہیں کرتیں، سلمان خان 1998 میں کافی جوان تھے جب اس نے کالے ہرن کا شکازر کیا جس سے بشنوئی برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچی لیکن کسی کی جان لینا قابل قبول نہیں ہے چاہے وہ سلمان ہو یا پھر عام آدمی، اگر آپ انصاف چاہتے ہیں تو عدالت میں جانا چاہیے۔

سومی علی نے کہا کہ میں بشنوئی برادری سے اپیل کرنا چاہتی ہوں کہ سلمان خان کو نقصان پہنچانے سے کالے ہرن واپس نہیں آئیں گے، میرے ساتھ جو کچھ ہوا اسے بدلا نہیں جاسکتا، میں نے خود سے صلح کرلی ہے۔

واضح رہے کہ سومی علی کی اپیل لارنس بشنوئی کے شوٹروں کی جانب سے ممبئی میں رہائشگاہ پر فائرنگ کے بعد سامنے آئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں